سٹیٹ بنک نے 90ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بل فروخت کر دیے

سٹیٹ بنک نے 90ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بل فروخت کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                        کراچی(اکنامک رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 86823.895 بلین روپے میں فروخت کردئےے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونے والی مجموعی بولی 86823.895 بلین روپے منظور کرلی جبکہ نیلامی میں مارکیٹ ٹریژیری بلز کی پیش کردہ مجموعی رقم 90039.5 بلین روپے مقرر کی گئی تھی۔ مرکزی بینک نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لئے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلروں سے ٹینڈرز طلب کئے۔ نیلامی میں 3 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت 41293,335 بلین روپے، 6 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت 45439.62 بلین روپے اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت 90.94 بلین روپے میں کی گئی۔

مزید :

کامرس -