ٹیچر کے تشدد سے خوفزدہ پہلی جماعت کے طالبعلم نے تعلیم چھوڑ دی‘ انصاف دلایا جائے‘ والد

ٹیچر کے تشدد سے خوفزدہ پہلی جماعت کے طالبعلم نے تعلیم چھوڑ دی‘ انصاف دلایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ مبارک(نمائندہ خصوصی ) مقامی نجی سکول کی لیڈی ٹیچر نے پہلی کلاس کے طالب علم عمران کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈوں سے پیٹ ڈالا۔ میڈیکل رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ بچے کی ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ موضع کوٹ مبارک کے رہائشی عمران کے والد جلال بلیل جو کہ خود ٹانگوں سے معذورہے نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت غریب آدمی ہوں ٹیچر نے میرے بیٹے عمران کو ناجائز ماراہے مار کے ڈر سے میرے بیٹے نے سکول چھوڑ دیا۔کوٹ مبارک پولیس ٹیچر کیخلاف کاروائی سے انکاری ہے۔ مجھے انصاف دلوایا جائے۔ نجی سکول کے سربراہ غلام سرور کا کہنا ہے کہ پہلی کلاس کا طالب علم عمران تین ماہ پہلے سکول چھوڑ چکا ہے اور بچے کا والد ذاتی انا پر سکول کے سربراہ سے انتقامی کاروائی کرنا چاہتا ہے۔