” کالا چشمہ“ گانے پر ڈانس کر کے راتوں رات وائرل ہونے والا یہ گروپ دراصل کہاں کا ہے اور اس کا پاکستان سے کیاتعلق ہے ؟جانئے

” کالا چشمہ“ گانے پر ڈانس کر کے راتوں رات وائرل ہونے والا یہ گروپ دراصل کہاں ...
” کالا چشمہ“ گانے پر ڈانس کر کے راتوں رات وائرل ہونے والا یہ گروپ دراصل کہاں کا ہے اور اس کا پاکستان سے کیاتعلق ہے ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کچھ دن قبل یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایک گروپ بہت مشہور ہوا جس نے ممکنہ طور پر اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں پاکستانی اور بالی ووڈ کے گانوں پر منفرد ڈانس کر کے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ، آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ اب اس گروپ کے بارے میں وہ معلومات سامنے آ گئی ہیں جو آپ بے صبری سے جاننا چاہتے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق اس گروپ کا تعلق ناروے سے ہے اور اسے کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستانی نژاد جڑواں بھائیوں سلیمان ملک اور بلال ملک نے بنایا ، اس گروپ میں ان کے بچپن کے دوست ناصر سیری خان بھی شامل ہیں جوکہ تھائی نژاد نارویجن شہری ہیں ۔ اس گروپ کا نام ” ’کویک سٹائل ‘(Quick style)ہے جن کو شہرت پاکستانی کو ک سٹوڈیو کے گانے ” کانا یاری “ اور بالی ووڈ گانے ” کالا چشمہ “ پر ڈانس سے ملی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس گروپ نے اپنے ڈانس ویڈیوز کے کلپ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر شیئر کرنا شروع کیئے اور اس چیلنج کو دیگر صارفین نے بھی قبول کیا ، جس پر مختلف گروپس کی جانب سے مزید ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی گئیں ،آج کل یہ گروپ دبئی کی روشنیوں میں بلند و بانگ عمارتوں کے سامنے اپنی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کر رہاہے جسے لاکھوں صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہاہے ۔
حال ہی میں گروپ نے دبئی کے برج خلیفہ کے سامنے بنائی گئی تصویر کو شیئر کیا اور ساتھ اپنے چاہنے والوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ بس دنیا کے ساتھ تعلق بنانے اور مزے کیلئے ہے ، آپ سب کا شکریہ اور آخری لمحے میں لوکیشن تبدیل کرنے پر معذرت خواہ ہیں “۔

View this post on Instagram

A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

مزید :

تفریح -