لاہور: نجی کالج کی طالبہ کوسیکیورٹی گارڈ نےمبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق نجی کالج میں سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی خبر وائرل ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی۔
ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، واقعے کے فوری بعد ملزم سیکیورٹی گارڈ روپوش ہوگیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے متلعقہ پولیس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو منسلک کیا اور ملزم کو لاہور سے باہردوسرے شہر سے حراست میں لیا گیا۔تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو پکڑ لیا گیا، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی اور خاندان کی تلاش اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق زیادتی کے گھناؤنے مجرم جب تک پکڑے نہ جائیں سکون سے نہیں بیٹھتے، زیادتی کے افسوسناک واقعات پر پنجاب حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔