پشاور دھماکے میں شہید لانس نائیک عبدالرحمان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پشاور دھماکے میں شہید لانس نائیک عبدالرحمان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
پشاور دھماکے میں شہید لانس نائیک عبدالرحمان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) لانس نائیک عبدالرحمان شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک عبدالرحمان پشاور کے علاقہ وارسک میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے، شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بنوں میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید عبدالرحمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس و سول حکام، رشتہ داروں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔