بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں، بھارت کی جیت کے بعد سنیل گواسکر کی پاکستانی بیٹنگ لائن پر کڑی تنقید

بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں، بھارت کی جیت کے بعد سنیل ...
بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں، بھارت کی جیت کے بعد سنیل گواسکر کی پاکستانی بیٹنگ لائن پر کڑی تنقید
سورس: Instagram/gavaskarsunilofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبو(آئی این پی)ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228رنز کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کپتان سینل گواسکر بھی خاموش نہ رہ سکے۔

بھارتی میڈیاسے بات کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے پاکستانی بیٹنگ لائن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی بیٹرز نے بھارت کیخلاف بلے بازی کی مجھے سمجھ نہیں آیا، پاکستان کی بیٹنگ لائن میں کتنے کھلاڑی ہیں؟ بابراعظم کے علاوہ انکے پاس کوئی پلئیر ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی بیٹنگ لائن میں کوئی ایسا کرکٹر نہیں جو مخالف ٹیم کے بالرز کیلئے خوف کی علامت ہو۔