دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دی جائے گی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دی جائے گی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دی جائے گی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والا امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، تمام دہشتگرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دی جائے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ میں انسداد دہشتگردی آپریشنز میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو جاری انٹیلی جنس بیسڈ انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور استحکام کے لیے طویل مدتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ءکی قربانیاں ہمارے عزم اور جذبہ قربانی کو تقویت دیتی ہیں،پاک فوج خیبر پختونخواپولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اعانت فراہم کرتی رہے گی، پاک فوج خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضم شدہ اضلاع میں فرض کی ادائیگی کے لیے مدد فراہم کرے گی۔

افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے اور تمام خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیاریوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے خیبر پختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔

آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے مقامی آبادی کے کردار کو بھی سراہا ۔

اورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے اورکزئی میں یادگار شہداءپر پھول رکھے۔