تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور کا صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور کا صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور کا صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی)تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری محمد سرور نے صوبائی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سینیٹر چودھری محمد سرور نے عام انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیاہے اور وہ پی پی 162لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں اور چوہدری محمدسرور نے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کر دیا۔

چودھری محمد سرور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد وزیر اعلی بننے کی دوڑ میں شامل ہیں اور پارٹی کے اکثر یتی مر کزی قائدین بھی ان کے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ نے کوسپورٹ کر رہے ہیں۔