بلاول بھٹو کے ایجنڈے کے تحت عوام کی خدمت کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ
گڑھی خدابخش(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے 10نکاتی ایجنڈے کے تحت عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔
گڑھی خدابخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ سوفیصد نتیجہ چاہیے جس کے بعد عوام نے نتیجہ دیا، ہم بھی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرینگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو اب پتہ چل گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید بے گناہ تھے،ذوالفقار علی بھٹو شہید عدالت میں بے قصور ثابت ہوئے۔