چارسدہ دریائے سوات میں 2سگے بھائیوں سمیت 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق

چارسدہ دریائے سوات میں 2سگے بھائیوں سمیت 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چارسدہ (بیورورپورٹ)دریائے سوات میں چارسدہ کے مقام پر دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوان ڈوب کر جان بحق ہو گئے۔تینوں نوجوانوں کا تعلق پشاور سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں خیالی کے مقام پر دریائے سوات میں تین نواجوان ڈوب کر جان بحق ہو گئے۔ جان بحق ہونے والوں میں موسیٰ خان ولد جہاد خان،حارث خان ولد شاد خان اور عزیز خان ولد نامعلوم شامل ہیں۔ تینوں نوجوانوں کا تعلق پشاور سے ہے جو سیر و سیاحت کے لیے چارسدہ میں د ریائے سوات کے مقام پر آئے تھے۔ ریسکیو1122 زرائع کے مطابق ایک نوجوان گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے دریا میں نہانے کے لیے کھود گئے مگر دریا کے تیز موجوں میں ڈوب گئے۔دریا کے کنارے کھڑے دونوں دوستوں نے ان کو بچانے کے لیے دریامیں چھلانگ لگا دی مگر وہ بھی دریا کے تیز موجوں کے نذر ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے غوطہ خور ٹیموں اور مقامی لوگوں نے فوری کاروائی شروع کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی نعشیں دریا سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیے ہیں۔ ریسکیو زرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -