یوم آزادی وطن عزیز کیلئے قربانی کا درس دیتا ہے، مسعودالشریف

یوم آزادی وطن عزیز کیلئے قربانی کا درس دیتا ہے، مسعودالشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکپتن (نمائندہ پاکستان)یوم آزادی وطن عزیز کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے،پاکستان اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر پاکستان کی بہتری کیلئے کاوشیں کر نا چاہیں،جشن آزادی کی تقریبات حب الوطنی کی مظہر ہیں،پاکستان کو یوم آزادی ہمیں حصول پاکستان کیلئے کی جانے والی جدوجہد اکابرین کی قربانیوں سے متعلق آگاہی اور مملکت خدادا د کی ترقی وخوشحالی اور حفاظت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے، یہ باتیں پرنسپل مسعود الشریف نے محکمہ ہائر ایجو کیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ فریدیہ کالج میں جشن آزادی ڈائمنڈجوبلی تقریبات کی صدارت کرتے ہوئے کیں، علاوہ ازیں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام دیگر سرکاری کالجز و نجی کالجز میں بھی جشن آزادی ڈائمنڈجوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔