مفتی قوی نے دانیہ شاہ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مفتی قوی نے انکشاف کیا ہے کہ حکیم شہزاد کے علاوہ چار سے پانچ افراد دانیہ شاہ سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن قرع حکیم صاحب کا نکلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی قوی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ ان کے علاقے کے ہیں اور شادی سے قبل حکم شہزاد نے ان سے مشورہ مانگا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حکیم شہزاد کو دانیہ شاہ سے نکاح کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نکاح کرنا اچھی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تو یہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر کوئی اور جگہ خالی ہوتی ہے تو حکیم شہزاد مزید نکاح بھی کریں۔
مفتی قوی نے یہ بھی کہا کہ دانیہ شاہ کا تعلق سید قبیلے سے نہیں بلکہ ملک قبیلے سے ہے، اس لیے وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ شاہ کے بجائے ملک کہلوائیں۔مفتی قوی نے واضح کیا کہ علاقے میں ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ملک ہیں، عامر لیاقت کو کسی نے غلط بتایا تھا کہ وہ سید ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ دانیہ شاہ سے حکیم شہزاد کے علاوہ علاقے کے تین سے چار لوگ شادی کرنا چاہتے تھے جب کہ دبئی کا ایک شخص بھی ان سے نکاح کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ دانیہ شاہ سے نکاح کے امیدوار نہیں تھے لیکن ان سے دوسرے لوگ بھی شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم قرع حکیم شہزاد کے نام کا نکلا اور ان کی دعائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔