رات کو بہترین نیند کے لئے کھانے میں کیا کھانا چاہیے؟ آپ بھی جانئے

رات کو بہترین نیند کے لئے کھانے میں کیا کھانا چاہیے؟ آپ بھی جانئے
رات کو بہترین نیند کے لئے کھانے میں کیا کھانا چاہیے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار نیند بے بہا طبی فوائد کی حامل ہوتی ہے اور اس کے ذہنی و جسمانی صحت پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب ایک غذائی ماہر نے کھانے کی کچھ ایسی چیزیں بتا دی ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی نیند کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ہولی ہوزبی نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ ہماری خوراک کا نیند سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ خاص طور پر ہم رات کے کھانے میں کیا کچھ کھاتے ہیں، وہ ہماری نیند کے معیار کا تعین کرتا ہے۔ رات کے وقت شراب پینا اور مختلف کاموں کے متعلق پریشان ہونا ہماری نیند کے لیے ازحد نقصان دہ ہوتا ہے۔
ہولی ہوزبی کا کہنا تھا کہ ”پنیر، اوٹس(Oats)، سامن مچھلی، دودھ، توفو (Tofu)، انڈے، چیری اور مگر ناشپاتی ایسی چیزیں ہیں جو ہماری نیند کو بہتر بناتی ہیں۔ سبزی خوری نیند کے لیے سب سے خطرناک چیز ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سبزی خور افراد کا نیند کا معیار سب سے خراب ہوتا ہے اور وہ صبح اٹھتے ہیں تو تھکے ماندے ہوتے ہیں اور دن بھر سستی و کاہلی کا شکار رہتے ہیں۔ اس تحقیق میں سب سے بہترین ’گلوٹن ‘ فری خوراک قرار پائی۔ دوسرے نمبر پر ڈیری فری خوراک کو نیند کے لیے بہترین قرار دیا گیا، جبکہ سبزی خوری کا نمبر سب سے آخر میں آیا جس کا مطلب ہے کہ سبزی خوری نیند کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ غذائی عادت ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -