لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بھاری اضافہ
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے ٹرین میں سفر کرنے والوں پر مہنگائی کا بم گرادیا۔لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ فار لندن کے روزانہ کی کرائے کی حد میں زون کے حساب سے 50 سے 70 پنس بڑھ جائیں گے۔
بس اور ٹرام سے 1 گھنٹے کے دوران جتنی بار چاہے سفر کرنے کا کرایہ 1 پاؤنڈ 75 پنس پر ہی منجمد رہے گا اور اس کا اطلاق آئندہ برس مارچ سے ہوگا۔
اس حوالے سے لندن کے مئیر صادق خان نے کہا کہ کرایوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم، ٹرانسپورٹ فار لندن کی سروسز میں انویسٹ کی جائے گی۔