ترکی میں سرجری کے ذریعے آدمی 40 سال "جوان" ہوگیا

ترکی میں سرجری کے ذریعے آدمی 40 سال "جوان" ہوگیا
ترکی میں سرجری کے ذریعے آدمی 40 سال
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی میں ایک شخص نے حیران کن سرجری کروائی  جس کے بعد وہ 40 سال کم عمر دکھائی دینے لگا۔ تاہم کچھ لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا وہ سرجری سے پہلے زیادہ بہتر نظر آتا تھا یا بعد میں زیادہ پرکشش لگتا ہے۔ ترکی میں ایستے استنبول کلینک نے اس شخص کا عمر کو پلٹ دینے والا میک اوور کیا جس کے بعد اسے "بینجمن بٹن" کا لقب دیا گیا ہے۔

ایستے استنبول کلینک نے انسٹاگرام پر "پہلے اور بعد" کی تصاویر شیئر کیں، جن میں دکھایا گیا کہ یہ شخص جھریوں والے سفید بالوں سے، ایک ہموار جلد اور سنہرے بالوں والے نوجوان جم جانے والے شخص میں تبدیل ہو گیا۔کلینک نے پوسٹ میں لکھا "حیرت انگیز تبدیلی، ہمارے مریض نے فیس لفٹ، نیک لفٹ، اوپری اور نچلی پلکوں کی سرجری، بالوں کی پیوند کاری، اور ناک کی سرجری کے ذریعے ایک شاندار نیا روپ حاصل کیا ہے۔"

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا "سرجری نے اس شخص کی زندگی بدل دی ہے۔" دوسرے نے مزاحیہ انداز میں کہا "مجھے نہیں معلوم تھا کہ بینجمن بٹن کی کہانی سچ ہے"

خیال رہے کہ بینجمن بٹن کا ذکر اکثر کسی ایسی غیرمعمولی شخصیت کے لیے کیا جاتا ہے جو وقت کے ساتھ بڑی عمر کے بجائے جوان دکھائی دینے لگے۔ یہ تصور "دی کیوریس کیس آف بینجمن بٹن" سے لیا گیا ہے جو ایک مختصر کہانی تھی جسے مشہور امریکی مصنف ایف  سکاٹ فٹزجیرالڈ نے 1922 میں لکھا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -