دینی مدارس کے معاملے پر حکومت کیا چاہتی ہے۔۔۔؟ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بتا دیا
چکوال ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے معاملے پر حکومت نیک نیتی کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر متفقہ قانون لانا چاہتی ہے۔
چکوال سے جاری بیان میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ صدر آصف علی زرداری اس بل کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری دینی مدارس بل کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔
"جنگ " کے مطابق پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجس ایجوکیشن میں ہونی چاہیے۔