بونیر،17 فروری کو پولیو مہم شروع،دفعہ 144 کا انعقاد

  بونیر،17 فروری کو پولیو مہم شروع،دفعہ 144 کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بونیر میں 17فروری سے شروع ہونے والے 5روزہ پولیو مہم کو کامیاب اور موثر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بونیر نے دفعہ 144نافذ کردیا۔ڈبل سواری اور اسلحہ کے نمائش پر پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والو ں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق بونیر میں 17تا 21فروری 5روزہ پولیو مہم کے لئے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے۔جس کیمطابق ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔جس کا مقصد پولیو ٹیموں کی حفاظت اور مہم کو پر امن ماحول میں کامیاب بنانا ہے۔عوام الناس اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور قانون کے خلاف ورزی نہ کریں،تاکہ یہ مہم کا میاب بنایا جاسکیں۔کیونکہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اور اس سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے،اس لئے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر مکتبہ کے فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا چاہئیے۔دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کیمطابق سزا دی جائیگی۔