ماں ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش میں ان کے ساتھ جاں بحق

ماں ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش میں ان کے ساتھ جاں بحق
 ماں ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش میں ان کے ساتھ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہناہے  کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی، تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔