ڈیر ہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 1شخص جاں بحق
نصیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ´۔
نیو نیوز کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ واقع درینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے تاہم فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلا ش جاری ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتول کے ورثاءسے تفتیش جاری ہے کہ آیا انکی کسی کے ساتھ دشمنی تھی جس کی بناءپر یہ واقع پیش آیا تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔