پاکستانی ماہی گیر کی لاٹری نکل آئی، جال پھینکا تو کروڑوں روپے مالیت کی کونسی مچھلیاں پکڑ لیں ؟ جانئے

ٹھٹھہ (ویب ڈیسک) ساحلی علاقہ کھاروچان کے ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی، کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی 300مچھلیاں جال میں پھنس گئیں،کھاروچان کی کشتی دعا کے مالک حنیف کاتیار کو گہرے سمندر میں واڑی کریک کے مقام پر 300قیمتی سوا مچھلیاں جال میں پھنس گئیں،مچھلیوں کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
سوا مچھلی آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے دھاگے سمیت دیگر ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے، مچھلیوں کو کراچی فشریز فروخت کے لئے لیجایا گیاہے۔