پاکستان کرکٹ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں، مکی آرتھر

  پاکستان کرکٹ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں، مکی آرتھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا  پاکستان کرکٹ صرف خود کو نقصان پہنچا رہی ہے، ان کے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور اب ان کے پاس وسائل بھی ہیں اور بہت زیادہ نوجوان ٹیلنٹ بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود جو صورتحال ہے وہ واقعی مایوس کن ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے معاملات پر بول پڑے۔

 افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داخلی تنازعات پاکستان کرکٹ کی ترقی اور استحکام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، ان کے پاس اچھے کوچز تھے جو انہیں آگے لے جا سکتے تھے لیکن پھر وہی مشینری جو پاکستان کرکٹ میں کام کرتی ہے وہ حرکت میں آگئی پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے۔