پاکستان فلاح پارٹی کی صحافتی تنظیموں کے اعزاز میں تقریب

پاکستان فلاح پارٹی کی صحافتی تنظیموں کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ۔ر)پاکستان فلاح پارٹی ضلع لاہور کی جانب سے لاہور کی مضافاتی صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادلاہور کے مقامی ہوٹل میں زیر صدارت جنرل سیکرٹری لاہور پاکستان فلاح پارٹی شیراز احمد خاں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری شیراز احمد خاں، سینئر نائب صدر چوہدری محبوب انجم سرویا، پریس سیکرٹری مخدوم طارق عزیز، ایم شہزاد گروپ، زاہد صدیقی، مشتاق مہر،عطاء اللہ بھٹی، سید امداد حسین شاہ،ملک شرافت علی بابو و دیگر صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو چاہیے عوام میں مثبت سوچ اْجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آج ملک بھرمیں نفرت کی سیاست نے جنم لے لیا ہے۔اس موقع پر چوہنگ پریس کلب،سندر پریس کلب، مرکزی مانگا منڈی پریس کلب،تحصیل رائیونڈ سٹی پریس کلب کے چیئر مین و عہداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔