فحش اداکارہ سے جنسی تعلق کا سکینڈل، ٹرمپ کے سابق وکیل نے بھی عدالت میں گواہی دیدی

فحش اداکارہ سے جنسی تعلق کا سکینڈل، ٹرمپ کے سابق وکیل نے بھی عدالت میں گواہی ...
Trump

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز  سکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی۔

جیونیوز کے مطابق مائیکل کوہن نے عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ  سکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا۔سابق امریکی صدر کے سابق وکیل نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

مائیکل  کوہن نے عدالت کو بتایا کہ ٹرمپ چاہتے تھے کہ وہ میڈیا میں اپنے ذرائع استعمال کریں اور کہانی کو مختلف رنگ دے کر گھما دیں تاکہ انتخابی مہم پر اس معاملے کا کوئی اثر نہ پڑے۔