اینٹی کرپشن افسران کی مبینہ غفلت سے سرکاری خزانے کولا کھوں کا نقصان

اینٹی کرپشن افسران کی مبینہ غفلت سے سرکاری خزانے کولا کھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن افسران کی مبینہ غفلت سے سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان‘ ٹی ایم اے کوارٹرز میں رہنے والے غیر قانونی طور پر کنونس الاؤنس بھی لیتے ہیں معلومات رکھنے کے باوجود کسی سے انکوائری نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق کوھاٹ ٹی ایم اے میں ایسے کئی ملازمین تھے جو ٹی ایم اے کے اندر سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر تھے اس کے باوجود ذرائع کے مطابق وہ کنونس الاؤنس بھی وصول کر رہے تھے اس حوالے سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس معلومات بھی تھیں مگر بات پروانے سے آگے نہ بڑھ سکی اور سالوں ان کوارٹرز میں رہنے والوں اور کنونس الاؤنس وصول کرنے والوں کے کوارٹرز کی مسماری کے ساتھ ہی یہ باب بند ہو گیا دوسری جانب عوام کی سہولت کے لیے ایک ادارے کا شکایت سیل بھی ٹی ایم اے کے ایسی رہائشی کوارٹرز میں بنایا گیا تھا مگر ان سے بھی کسی قسم کی وصولی نہیں کی گئی اور وہ ادارہ بھی ٹی ایم اے سے کوچ کر گیا اور ٹی ایم اے میں بیٹھے نالائق افسران اور اینٹی کرپشن افسران کی مبینہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے خزانے کو لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑ گیا۔