بھارتی ٹیم سے کچھ اہم ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں، سابق انگلش کرکٹر کا دعویٰ

بھارتی ٹیم سے کچھ اہم ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں، سابق انگلش کرکٹر کا دعویٰ
بھارتی ٹیم سے کچھ اہم ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں، سابق انگلش کرکٹر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق انگلش سپنر مونٹی پنیسر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارتی ٹیم سے کچھ اہم ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے سب کو مایوس کیا، سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جان نہیں ماری، انگلینڈ کے بیٹرز نے کھیل کو ایک طرف کر دیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی کے بعد میرے خیال میں کچھ ریٹائرمنٹس آنے والی ہیں،روہت شرما، دنیش کارتک اور روی چندر ایشون ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کو خیرباد کہے سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ان کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کرے گی اور ان سے مستقبل کے بارے میں پوچھے گی، ان کھلاڑیوں کو اب نوجوان لڑکوں کو موقع دینا چاہیے۔