ضلعی انتظامیہ نے اوقات کی خلاف ورزی پر تھیٹرز کی انتظامیہ کو طلب کر لیا
لاہور(فلم رپورٹر)سموگ اور فوگ کا مسئلہ لاہور کے نجی تھیٹرز کی شامت آ گئی ڈرامہ اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پرتھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز کی طلبی، ضلعی انتظامیہ نے رپورٹس ملنے کے بعد ڈرامہ اوقات کارکی پابندی نہ کرنے پر لاہور کے نجی تھیٹرز کے پرڈیوسرز کو طلب کر لیاگیا ہے۔تماثیل، ناز، محفل، ستارہ، باری اور لیاقت تھیٹرز کے پرڈیوسرز کو طلب کیا گیا۔متعدد بار وارننگ کے باوجود ان تھیٹرز میں ڈرامہ اوقات کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔اے سی ہیڈ کوارٹر بہت جلدتمام تھیٹر مالکان اورپرڈیوسرز سے ملاقات کرکے ان کو ڈرامہ وقت پر ختم کرنے کاپابند کریں گے۔اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔