کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے4 فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیئے
لورا لائی (مانیٹرنگ ڈیسک )بارکھان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے4 فراری کمانڈرز نے ہتھیار ڈال دیئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کی کامیاب کارروائیوں نے بھٹکے ہوئے فراری کمانڈرز کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ایف سی ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4فراری کمانڈرز نے سرنڈر کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔سرنڈر کرنے والے کمانڈرز میں دو کیمپ کمانڈر زبھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ان کمانڈرز کو لورا لائی منتقل کر دیا گیا ہے