ایس سی او سمٹ کانفرنس  گیم چینجر ثابت ہوگی، سربراہان مملکت کو خوش آمدید :وزیر اعلیٰ پنجاب

 ایس سی او سمٹ کانفرنس  گیم چینجر ثابت ہوگی، سربراہان مملکت کو خوش آمدید ...
 ایس سی او سمٹ کانفرنس  گیم چینجر ثابت ہوگی، سربراہان مملکت کو خوش آمدید :وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے شرکاء کی آمدپرخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ  رکن سربراہان کی 23ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہیں -

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ   پاکستا ن میں سربراہان مملکت کی آمد خوش آئند امر ہے - شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے -ایس سی اوسمٹ کانفرنس کا انعقاد پوری قوم کے لیے باعث اعزاز ہے-

انہوں نے کہاکہ باہمی تعاون سے غربت کے خاتمے او رمعاشی ترقی کے اہداف پورے کیے جائیں گے - ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی -