ایشیا ءکپ، سپر فور کے اہم میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ٹکرائیں گے

ایشیا ءکپ، سپر فور کے اہم میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ٹکرائیں گے
ایشیا ءکپ، سپر فور کے اہم میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ٹکرائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیاءکپ 2023 میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں آج ایونٹ کی میزبان پاکستان اور سٹیڈیم کی میزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اہم ترین میچ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے جہاں فاتح ٹیم اتوار کو ٹائٹل کےلیے بھارت سے ٹکرائے گی۔ سپر فور میں ہی بھارت کے خلاف بھاری مارجن سے شکست کے پاکستان ٹیم کا رن ریٹ سری لنکا کے رن ریٹ سے بھی نیچے چلا گیا جس کی وجہ سے بارش کی صورت میں سری لنکن ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔ 

پاکستان ٹیم نے میچ سے ایک روز قبل بھرپور پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کیں۔ ایشیاء کپ کے اس اہم ترین میچ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر فور کا آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید :

Asia Cup News Updates -