ایشیاءکپ:پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی

ایشیاءکپ:پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی
ایشیاءکپ:پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے اہم میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں ایشیا ءکپ کا اہم میچ کھیلا جانا ہے، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران3 مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

مزید :

Asia Cup News Updates -