نسیم شاہ ایشیاءکپ سے باہر ، حارث رؤف بھی زخمی، ان دونوں کو دراصل ہوا کیا ہے اور ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ؟ جانیے 

نسیم شاہ ایشیاءکپ سے باہر ، حارث رؤف بھی زخمی، ان دونوں کو دراصل ہوا کیا ہے ...
نسیم شاہ ایشیاءکپ سے باہر ، حارث رؤف بھی زخمی، ان دونوں کو دراصل ہوا کیا ہے اور ڈاکٹر کیا کہتے ہیں ؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیاءکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کا دایاں کندھا انجری کا شکار ہواتھا ، انہیں میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے ، تاہم میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا،حارث رؤف کو بھارت کے خلاف ریزرو ڈے میں احتیاطی طور پر باؤلنگ نہیں کروائی گئی تھی، وہ تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں ،ان کا سائیڈ اسٹرین پہلے سے بہتر ہے۔
اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل کا کہناہے کہ دونوں فاسٹ باؤلرز ٹیم کا اثاثہ ہیں اور میڈیکل پینل ان کو ریکور کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

مزید :

Asia Cup News Updates -