پاک سری لنکا میچ پونے پانچ شروع ہو گا، اوورز محدود کر دیئے گئے

پاک سری لنکا میچ پونے پانچ شروع ہو گا، اوورز محدود کر دیئے گئے
پاک سری لنکا میچ پونے پانچ شروع ہو گا، اوورز محدود کر دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 45 منٹ شروع ہو گا، اوورز محدود کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ٹاس ساڑھے 4 بجے ہو گا، بارش کی وجہ سے میچ 45، 45 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔ کولمبو میں بارش رک چکی ہے، کورز ہٹا دیئے گئے ہیں۔

اس سے قبل جب پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں گراونڈ میں پہنچیں تو بارش کے سبب میچ روک دیا گیا تھا، واضح رہے کہ آج کا میچ پاکستان کے لئے "ڈو اور ڈائی" والی صورتحال ہے اگر پاکستان میچ جیت گیا تو فائنل میں جا سکے گا ورنہ ایشیا کپ سے ہی باہر ہو جائے گا۔