معصوم لڑکی کی لاش قبرسے نکال کر زیادتی کرنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ گیا 

معصوم لڑکی کی لاش قبرسے نکال کر زیادتی کرنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ ...
معصوم لڑکی کی لاش قبرسے نکال کر زیادتی کرنے والا درندہ اپنے انجام کو پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹھٹھہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں قبر سے نکال کر لڑکی کی لاش سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب دفنائی گئی 14 سالہ بچی آمنت چانڈیو کی میت کے ساتھ بے حرمتی کرنے والا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ رفیق چانڈیو نامی ملزم کو رات گئے پولیس مقابلے میں مارا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے کاروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کی بناءپر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں ملزم نے خاتون کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنایا، ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں ملزم نے خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی، ملزم خاتون کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی خاتون کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا، نامعلوم ملزم خاتون کی لاش بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوا، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے گئے، اس دوران ملزم رفیق چانڈیو کی گرفتاری کیلئے کاروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس کی بناءپر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔