بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ ؛قومی ٹیم کتنے فاسٹ بولرز کیساتھ میدان میں اترے گی؟بابراعظم کس نمبر پر بیٹنگ کرینگے؟ جانیے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پچ فاسٹ بولرز کیلئےسازگار ہو گی ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 3فاسٹ بولرز اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی،شاہین آفریدی، نسیم شاہ کے ساتھ تیسرے فاسٹ بولر میرحمزہ ہوں گے،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ کپتان شان مسعود نمبر 3پر کھیلیں گے،سابق کپتان بابراعظم نمبر4پر بیٹنگ کریں گے،ذرائع کاکہنا ہے کہ محمدہریرہ ٹیسٹ ڈیبیو کیلئے مضبوط امیدوار ہیں،عبداللہ شفیق کی بطور اوپنر پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں۔