صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم

صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبوں کےساتھ ملکرپولیوکےخلاف جنگ جیتیں گے۔
انسداد پولیومہم کے حوالے سے تقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں60 پولیو کیسز کا سامنے آنا باعث تشویش ہے، انسداد پولیو مہم 16سے19 دسمبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیوکے خلاف جنگ میں تعاون پربین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب، بل گیٹس فاو¿نڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کا تعاون قابل ستائش ہے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے سعودی ولی عہد کا کردارقابل قدر ہے۔
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں کےساتھ ملکرپولیوکےخلاف جنگ جیتیں گے، بھرپورعزم کےساتھ پولیوکوملکی سرحدوں سے باہرنکال کردم لیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ انسداد پولیومہم میں حکومت سے تعاون کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ والدین انسداد پولیومہم میں ورکرزکےساتھ تعاون یقینی بنائیں، والدین بچوں کوقطرے پلا کران کا مستقبل محفوظ بنائیں، بچے توانا ہوکرملک کے روشن مستقبل میں کردارادا کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیوورکرزکی ملک کے طول وعرض میں خدمات قابل ستائش ہیں، پولیوورکرزمرض کے خاتمے کےلئے جرات اور بہادری کےساتھ شبانہ روزمصروف ہیں، اس بارپولیوکا ہمیشہ کےلئے خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجزوالے علاقوں میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا بھرپورتعاون قابل تعریف ہے، ملکر آگے بڑھ رہے ہیں، پولیوکا خاتمہ ہماری ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -