ن لیگ کو اب ہم بھاگنے نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں: فرخ حبیب

ن لیگ کو اب ہم بھاگنے نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں: فرخ ...
ن لیگ کو اب ہم بھاگنے نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں: فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفرخ حبیب نے کہاہے کہ ہمیشہ کی طرح ن لیگ اپنی اپارٹی اکاﺅنٹس کا حساب دینے سے راہ فراراختیار کررہی ہے لیکن ہم بھاگنے نہیں دیں گے ، میں مطالبہ کرتاہوں کہ اب الیکشن کمیشن خود نوازشریف کو بلائے ، پیپلزپارٹی کا دہرامعیار بھی سامنے آگیا، کرپشن کی عظیم داستانیں ہیں ، پارٹی لیڈر پابند ہے کہ دستخطوں کیساتھ الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع کرائے ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینٹرل ڈپٹی سیکریٹری فرخ حبیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ نواز جوتے بغل کے اندر دے کر دم دبا کر بھاگ گئی ہے ، مجھے لگتاہے کہ قطر سے کوئی لیٹر تیار کرایاجارہاہے ، جواب بائنڈ ہونے گیا ہے جب بھی ان کے کالے کرتوتوں ،کرپشن کی بات آتی ہے توان کے پاس قطری خطوط کے علاوہ حساب ، رسیدیں دینے کو کچھ بھی نہیں ہوتا۔فرخ حبیب کاکہناتھاکہ میں سوال پوچھتاہوں کہ یہ ان کی سیاسی پارٹی ہے یا سیاسی پارٹی کے ذریعے کاروبار شروع کیا ہے ، اکاﺅنٹس کے اندر منی لانڈرنگ کی جڑیںہیں ، ہم نے الزام نہیں لگائے بلکہ الیکشن کمیشن میں جو ریکارڈ جمع کرایا، اسی میں خلاف ورزیاں موجود ہیں ، ممنوعہ فنڈنگ کے معاملات موجود ہیں، اب پیتیس سالہ تجربہ کار ٹیم کہاں ہے جس کے پاس اکاﺅنٹس کا حساب بھی نہیں ، مطالبہ کرتاہوں کہ اب نوازشریف کو یہاں بلائیں ، پردے کے پیچھے یا تاریخوں کے پیچھے چھپ کر نہیں بلکہ یہاں آکر حساب دینا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ مہران بینک سکینڈل ، اسامہ بن لادن پیسے ، مودی کے ساتھ معاملات سب کے سامنے تھے اور اب وہ مجیب الرحمان کو محب وطن کہہ رہے ہیں جس کی بیٹی کیساتھ کھڑے ہوکرمودی فخر سے کہہ رہے تھے کہ ہم نے پاکستان کو دولخت کیا، اس پارٹی کے نشان اور پارٹی پر بھی پابندی لگنی چاہیے ،جہاں پر پیپلزپارٹی کا نام آتاہے ، وہاں کرپشن کی عظیم اور غضبناک داستانیں سامنے آجاتی ہیں،ان کے جواب کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں ،قانون کے مطابق پارٹی لیڈر پابند ہے کہ اس کے دستخطوں کیساتھ ریکارڈ جمع کرایاجائے ، اس کا جواب دینے میں ناکام ہوگئے کیونکہ کہیں پر بھی بلاول یا آصف زردری کے دستخط نہیں، لابسٹ کمپنیوں کو ادائیگی ہوتی رہی ، کروڑوں روپے کی منتقلی کے شواہد نہیں ، اب عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھوکی جاسکتی ، بھاگنے نہیں دیں گے ، اداروں کا کام ہم لوگ کررہے ہیں ۔