معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے سماءٹی وی چھوڑدیا، کہاں جارہی ہیں؟ اعلان کردیا

معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے سماءٹی وی چھوڑدیا، کہاں جارہی ہیں؟ اعلان ...
معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے سماءٹی وی چھوڑدیا، کہاں جارہی ہیں؟ اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے سماءٹی وی سے استعفیٰ دے دیا۔
اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پارس جہانزیب نے سماءٹی وی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ادارے سے استعفیٰ دے چکی ہیں لیکن اپنا نوٹس پیریڈ پورا کریں گے اور اگست کے پہلے ہفتے تک اپنا پروگرام کرتی رہیں گی۔ پارس جہانزیب نے سماءٹی وی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر انہیں بیرون ملک سفر کرنا ہے جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ناظرین کو امید دلائی کہ وہ بہت جلد پاکستان واپس آئیں گی اور دوبارہ ناظرین انہیں سکرین پر دیکھ سکیں گے۔ پارس جہانزیب نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ واپسی پر کس چینل پر اپنا شو کریں گی۔
خیال رہے کہ پارس جہانزیب طویل عرصے سے سماءٹی وی پر ’ نیوز بیٹ‘ کے نام سے پروگرام کر رہی تھیں۔ ان سے قبل مبشر لقمان، ندیم ملک اور شہزاد اقبال جیسے بڑے نام بھی سماءٹی وی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

ٹوئٹر@Parasjahanzaib1