پنجاب کا بجٹ لیپ ٹاپ کی سیاست کو فروغ دینے کی مہم ہے،سعدیہ سہیل

پنجاب کا بجٹ لیپ ٹاپ کی سیاست کو فروغ دینے کی مہم ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ لیپ ٹاپ کی سیاست کو فروغ دینے کی مہم ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لیپ ٹاپ دینے کا اعلان نوجوانوں کو ن لیگ کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہے ،ن لیگ جانتی ہے کہ نوجوان اس جماعت سے بیزار ہورہے ہیں اور وہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی تیار ی کررہے ہیں اس لئے بجٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت پنجاب بتائے کہ اس نے گزشتہ مالی سال کے دوران کتنے نئے کالج قائم کئے ہیں اور ان میں کتنے طالب علم زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔