سانحہ رضویہ،مرکزی ملزم جاوید کا 16 مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور

  سانحہ رضویہ،مرکزی ملزم جاوید کا 16 مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ رضویہ کے مرکزی ملزم جاوید عرف پورشن اور ساتھی یونس کا 16 مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔سٹی کورٹ میں رضویہ سوسائٹی میں عمارت گرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم بلڈر جاوید عرف پورشن اور ساتھی یونس کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزموں کو 16 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔کیس ڈائری پیش نہ کرنے پرعدالت کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے سماعت کے دوران کہا ملزم جاوید نے کئی ذمہ داروں کے نام بتائے ہیں، ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے ڈی جی ایس بی سی اے کو خط لکھا ہے۔ ایس بی سی اے، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ اور سوئی گیس کے افسران کو شامل تفتیش کریں گے۔ملزم جاوید کی بیوی اور بیٹوں کو ملزم نامزد کر دیا ہے۔ ایس بی سی اے افسران کے وکیل اور پی ٹی آئی کے وکلامیں تلخ کلامی کے دوران ہی عدالت نے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
سانحہ رضویہ

مزید :

صفحہ آخر -