پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا بتانا ہے، حکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول آئندہ 15 روز کیلئے 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر  میں فروخت ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں1 روپے 77 پیسے کمی کی گئی  جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک کے لیے ہوگا۔