چند روز میں سعودی عرب سے کتنے ارب ڈالر آ رہے ہیں ؟ سعودی سفیر نواف سعید نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر آئی ایم ایف بھی دنگ رہ جائے گا

چند روز میں سعودی عرب سے کتنے ارب ڈالر آ رہے ہیں ؟ سعودی سفیر نواف سعید نے ...
چند روز میں سعودی عرب سے کتنے ارب ڈالر آ رہے ہیں ؟ سعودی سفیر نواف سعید نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر آئی ایم ایف بھی دنگ رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے لیے اسلام آباد کو 3 ارب ڈالر سعودی امداد کی پہلی قسط آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔
سعودی سفیر نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی حکومت، پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی درآمد پر تاخیری ادائیگی کی سہولت بھی دے گی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنیاں، پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 6 سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس امداد کے علاوہ سعودی عرب، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ ہم کراچی کے قریب پیٹروکیمیکل انڈسٹری قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ کئی ہفتے کی قیاس آرائیوں کے بعد گزشتہ ماہ سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے معاہدوں پر دستخط ریاض میں سالانہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کے دوران ہوئے تھے۔پاکستان، سعودی عرب سے یومیہ ایک لاکھ 10 ہزار بیرل خام تیل درآمد کرتا ہے، جس کی موجودہ قیمت کے حساب سے سالانہ مالیت 3 ارب ڈالر بنتی ہے۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -