کرم ایجنسی میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر کا دامادساتھیوں سمیت جاں بحق

کرم ایجنسی میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ...
کرم ایجنسی میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر کا دامادساتھیوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پارا چنار(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے پاک افغان بارڈ پر گاﺅں پر مبینہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستان میں سابق افغان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف کے داماد ملا عصمت ضعیف اپنے تین ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔
وائس آف امریکہ کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے غوز گڑھی کے ایک گاﺅں خورمناک میں  مولوی محب نامی شخص کے گھر کو امریکی ڈرون نے یکے بعد دیگرے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔حملے کے نتیجے میں گھر زمیں بوس ہوگیا جبکہ اس میں موجود 3 افراد ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حملہ حملے کا ہدف ملا عصمت اللہ ضعیف اور اس کے ساتھی تھے , ملا عصمت اللہ، ملا عبدالسلام ضعیف کا داماد اور بھتیجا ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ لوگ کھانے کی دعوت میں مصروف تھے اور حملے کے بعد کافی دیر تک ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -