ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ، پاکستان میڈل سے محروم

  ساؤتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ، پاکستان میڈل سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد (آن لائن)ساوتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائی میں منعقدہ ساف جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے ایونٹ میں شریک 12 ایتھلیٹس 90 میڈلز میں سے ایک بھی میڈل نہ جیت سکے جبکہ ٹیم کیساتھ کوالیفا?یڈ کوچ نہ بھیجے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ساف جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میزبان بھارت نے 48 میڈلز کیساتھ جیتے، سری لنکا 35، بنگلہ دیش 3 میڈل جیت چکا ہے۔، مالدیپ 2، نیپال نے 1 میڈل جیتا جبکہ پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ بھارت کیلئے کوچز کی بجاے من پسند شخصیات کو مبینہ طور پر نوازا گیا، ٹیم کیساتھ دورہ بھارت کیلئے اقبال اختر، مس عابدہ، سیف آفریدی، راناتنویر کو ٹیم آفیشلز بھجوایا گیا جو ایونٹ کی بجاے سیر سپاٹوں میں مصروف رہے جبکہ اسلام آباد میں تربیتی کیمپ میں اصغر گل، رفیق احمد، سیمی زیدی کوچنگ کرتی رہی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو 2 سالوں میں 93 ملین کے فنڈز دیئے۔#/s#