نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہ کام نہیں کیاجاسکتا تھا جو اب کیا جارہاہے ،جاوید لطیف کی نشاندہی

نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہ کام نہیں کیاجاسکتا تھا جو اب کیا جارہاہے ،جاوید ...
نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہ کام نہیں کیاجاسکتا تھا جو اب کیا جارہاہے ،جاوید لطیف کی نشاندہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ میرے منہ سے وہ بات نہ کہلوائی جائے جس کی پکڑ میں میں خود آجاﺅں ، ہمارے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہاہے ، وہ سب کے سامنے ہے ،نواز شریف کے ہوتے ہوئے صدارتی نظام کی طرف نہیں بڑھا جاسکتا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وزیر خزانہ کی تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں،چاروں صوبوں کے اختیارات کو مرکز میں لاکر ایک ہاتھ میں کرنے کی باتیں پتہ نہیں کس کوخوش کرنے کیلئے کی جارہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں اگر یہ معاملہ اتفاق رائے سے حل ہوگیا ہے تو اب ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے صدارتی نظام کی طرف نہیں بڑھا جاسکتا تھا اور اس لئے ایک کٹھ پتلی کولایا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی کا ذکر ہوگا تو علیمہ خان کا ذکر بھی آئے گا ، میرے منہ سے وہ بات نہ کہلوائی جائے جس کی پکڑ میں میں خود آجاﺅں ، ہمارے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہاہے ، وہ سب کے سامنے ہے ۔

مزید :

قومی -