سعودی حکومت نے جنسی ہراسگی کے مرتکب افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا

 سعودی حکومت نے جنسی ہراسگی کے مرتکب افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی ...
 سعودی حکومت نے جنسی ہراسگی کے مرتکب افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے جنسی ہراسگی کے مرتکب افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک مصری شہری کو ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور بیان میں اس کی مکمل شناخت جاری کی۔
اسی طرح جدہ میں بھی پولیس نے سعودی شہری کو جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار کیا اور اس کی مکمل شناخت مشتہر کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق قبل ازیں جنسی ہراسگی کے ملزمان کی شناخت مخفی رکھی جاتی تھی تاہم اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اب ملزمان کو عوام کے سامنے شرمسار و رسوا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ سعودی قوانین کے تحت جنسی ہراسگی کے مجرم کو 2سال تک قید اور کم از کم 1لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے اور دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو 5سال قید اور 3لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -