مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کی نظربندی کالعدم قراردے دی ،فوری رہائی کا حکم

مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کی نظربندی کالعدم ...
مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کی نظربندی کالعدم قراردے دی ،فوری رہائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کی نظربندی کالعدم قراردے دی ہے،فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر انتظامیہ   حریت رہنماآسیہ اندرابی کو علاج کی سہولت فراہم کرے،نظر بندی غیر قانونی ہے،آسیہ اندرابی کے وکیل نے عدالت میں بیان میں کہا ہے کہ آسیہ اندرابی انتہائی علیل اورکئی بیماریوں میں مبتلا ہیں،مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ نے آسیہ اندرابی کی نظربندی کالعدم قراردیکر ان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔