چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی سے جمشید حیات کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال،کامیاب دورہ پر مبارکباد
ملتان (خصو صی ر پو رٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
امیر بھٹی کے رواں ہفتہ ہونے والے دورہ ملتان کے موقع پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شیخ جمشیدحیات نے ملاقات کی اس موقع پرانہوں نے چیف جسٹس بننے کے بعدباقاعدہ اپناپہلاکامیاب دورہ ملتان کرنے پرمبارکباد دی اورشکریہ اداکیااس موقع پرپھولوں کاگلدستہ بھی پیش کیااورکہاکہ ملتان ہائیکورٹ کے حصہ ایڈوکیٹ جنرل برانچ کی بلڈنگ کوعرصہ درازسے نظراندازکیاجارہاتھا آپ نے نوٹس لیتے ہوئے 22کینال اراضی میں ایڈوکیٹ جنرل آفس کی ازسرنوتعمیرکرنے کیلئے منظوری دی ہے جس کی وجہ سے ناصرف ایڈوکیٹ جنرل آفس،اٹارنی جنرل آفس اورہائیکورٹ ایڈمن بلاک کاعملہ بھی خوش ہے کئی کمروں میں تین تین دفاتر چل رہے ہیں لوگوں کے پاؤں رکھنے کی بھی جگہ موجودنہیں ایسے میں ان تمام برانچوں کی جدیدطریقہ سے تعمیرکے بعدمسائل کاحل ہوگا یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے بلڈنگ ڈیپارنمنٹ کوہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے ایڈمن بلاک،ایڈوکیٹ جنرل آفس،ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس اورسابقہ ہائی وے بلڈنگ جوہائی کورٹ کاحصہ ہے اب ان تمام بلڈنگ کے نئے نقشہ فوری تیار کئے جائیں تاکہ ان کی ازسرنوتعمیرجلدشروع کی جاسکے ان عمارتوں میں ایک کمرے میں کئی کئی دفاترکام کررہے ہیں جس سے لوگوں کودشواری کاسامناہے لوگوں کوریلیف دینازندگی کامشن ہے۔
مبارکباد