کورونا کی صورتحال کو حکومت سندھ سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،مرتضیٰ وہاب 

کورونا کی صورتحال کو حکومت سندھ سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے،مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال کو حکومت سندھ بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، ماضی میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا تھا اور اسپتالوں کے پاس مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں تھی لیکن کورونا وائرس کی موجودہ لہر میں اسپتالوں پر دباؤ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزری فٹ بال اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے صرف بارہ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 67 مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان اعداد و شمار کے پیش نظر سندھ خصوصاً کراچی کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سلسلے میں حکومت اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس کورونا وائرس کی موجودہ لہر سے نمٹا جاسکے، انہوں نے کہا کہ جو زمینی حقائق ہوں گے اس حوالے سے پی ایس ایل کی انتظامیہ کو بھی آگاہ رکھا جائے گا تاکہ اس حوالے سے بہتر فیصلے ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے شہریوں کو ویکسین کی جو سہولت مہیا کی اس کے باعث آج کورونا وائر س کے باعث شہریوں کی اموات انتہائی کم ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کو ان کے مفاد میں مشورہ دیا کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی ڈوز لگوائی ہوئی ہے اور اسے چھ ماہ گزر چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوالیں تاکہ کسی بھی پیچیدگی سے بچا جاسکے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی طور پر کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں احتیاط سے کام لیا جائے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں

مزید :

صفحہ اول -