اٹک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت،یومیہ کتنے بیرل تیل حاصل ہوگا؟اہم خبر
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اٹک آئل کمپنی کی ذیلی کمپنی پاکستان آئل فیلڈ نے ضلع اٹک کے اخلاص بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
پاکستان آئل فیلڈ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹ میں کہا کہ جھنڈیل 3 اخلاص بلاک میں 12اکتوبر کو کنویں کی کھدائی شروع کی تھی اور 17 ہزار 778 فٹ تک کھدائی کی گئی ہے۔پاکستان آئل فیلڈ کا کہنا ہے کہ کنویں سے 767 بیرل روزانہ تیل حاصل ہو گا جبکہ 10.2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔