کشمیری پکوڑے کیسے تیا رہوتے ہیں ؟آپ بھی جانیں 

کشمیری پکوڑے کیسے تیا رہوتے ہیں ؟آپ بھی جانیں 
کشمیری پکوڑے کیسے تیا رہوتے ہیں ؟آپ بھی جانیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہیں بہت سے لوگ روزانہ افطاری میں اپنے دسترخوان کو پکوڑوں سے ضرور سجاتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئی آلو تو کوئی پیاز کے پکوڑے کھانا پسند کرتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کشمیری پکوڑوں کی منفرد ترکیب بتاتے ہیں جو آپ کو پسند آئے گی۔
اجزاء :پیاز ایک عدد، آلو ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، پسی ہوئی لال مرچ حسبِ ذائقہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچ، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچ، انار دانہ حسبِ ذائقہ، ہری مرچ ایک یا دو عدد، لیموں آدھا، دہی 2 سے 3 بڑے چمچ، ہلدی ایک چوتھائی چمچ۔
ترکیب:سب سے پہلے ہری مرچ اور پیاز باریک کاٹ لیں اور آلو کدوکش سے موٹا موٹا کش کرلیں، پھر کٹی ہوئی ہری مرچ، پیاز اور سارے مسالے ڈال کریک جان کرلیں۔
اگلے مرحلے میں آدھا لیموں نچوڑ کرمکس کریں اور اب اس میں تھوڑا سا بیسن شامل کردیں، پھر دہی ڈال کر مکس کریں۔
بالکل ا±سی طرح جیسے پکوڑوں کے لئے آمیزہ بناتے ہیں، مگر پانی نہ ڈالیں کہ یہ آمیزہ دہی ڈال کر بنتا ہے اور سخت رکھا جاتا ہے، یعنی پیسٹ نرم نہ ہو۔
 اس کے بعد تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں، پیاز پانی چھوڑ دے گی اور پیسٹ نرم ہو جائے گا، اب پکوڑے بنا کر تل لیں اور سنہرا ہونے پر نکال کر گرما گرم کھانے کے لئے پیش کردیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -